استاد کا اپنی ہی طالب علم سے شرمناک مطالبہ ! ایک مذاق یا پھر حقیقت ۔
استاد کا اپنی ہی طالب علم سے شرمناک مطالبہ ! ایک مذاق یا پھر حقیقت ۔
استاد کو روحانی معلم کہا گیا ہے ماں باپ کے بعد بچے کی تربیت کرنے والا یہی ہوتا ہے جو اس کو زندگی کے عملی میدان میں کامیابی کے گُر سکھاتا ہے ۔
پہلے زمانوں میں استاد کا اتنا احترام ہوتا تھا کہ جس جگہ شاگرد استاد کو دیکھتے فوراً جا کر سلام کرتے ان کو بیٹھنے کو چارپائی یا کرسی پیش کرتے تھے۔
آج کل کے دور میں نظام بدل گیا ہے ا ب استاد کو طالب علم کے موڈ کے مطابق چلنا پڑتا ہے ۔ مخلوط نظام تعلیم نے اور سوشل میڈیا کے بے جا استعمال نے استاد اور طالب علم کی تفریق ہی ختم کر دی ہے ۔
جگہ جگہ استاد کے طالب علم سے معاشقے اور طرح طرح کی خبریں سننے کو ملتی ہیں۔
ایسے ہی چین کے علاقے سے ایک استاد کے متعلق خبر سامنے آئی ہے کہ وہ اپنی طالب علموں کو کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاؤں کو سونگھ کر بتائیں کتنی بو آ رہی ہے۔ لیان نامی استاد کا کہنا ہے
کہ وہ اپنی طالب علموں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھتے ہیں اور ان کے ساتھ کھیل کود بھی کرتے ہیں آج جب وہ کلاس میں آئے تو اپنے جوتے اُتارے جو کہ پسینے سے تر تھے اور اپنی طالب علموں کا کہا کہ سونگھ کر بتاؤ کتنی بدبو آ رہی ہے۔
انتظامیہ نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے استاد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ ایسے استاد کو فوراً معطل کر دیا جائے۔