معروف عالم دین مولانا جمیل الدین انتقال کر گئے۔
معروف عالم دین مولانا جمیل الدین انتقال کر گئے۔
بھارت میں مسلمانوں کی حقوق کی تحریکوں میں سرگرم رہنے والے مولانا جلاالدین عمری جامعہ دار السلام عمر آباد مدراس یونیورسٹی اور علی گڑھ یونیورسٹی سے سند یافتہ انتقال کر گئے ہیں۔
میڈیا کے مطابق مولانا سید جلال الدین عمری نے جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام چلنے والے اسپتال الشفا میں گزشتہ روز تقریباً ساڑھے آٹھ بجے اس دنیائے فانی سے کوچ کیا۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر رہنے والے مولانا جلال الدین نے چار درجن سے زائد تصانیف بھی لکھیں۔
موالانا مسلسل تین میقات جماعت اسلامی ہند کے امیر بھی رہے ۔ پہلی بار 2007 میں بطور امیر جماعت اسلامی ہند ان کا انتخاب ہوا اس سے قبل بھی وہ نائب امیر کے فرائض انجام دیتے رہے۔
مولانا عمری کی پوری زندگی اسلامی تحریک کی آبیاری میں گزری اور ان کا آبائی تعلق تامل ناڈو سے تھا لیکن انھوں نےاپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ شمال ہند میں گزارا۔
مولان نرم گفتگو اور خوش اخلاقی کی بہترین مثال تھے۔ مولانا سید جلال الدین عمری 50سے زائد کتابوں کے مصنف و بہترین مقرر تھے۔