شادی شدہ خواتین موٹی کیوں ہو جاتی ہیں ؟
ذہنی آسودگی ہونے سے بھی انسان موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے ۔ ایسے ہی میاں بیوی میں بھی شادی کے بعد موٹاپے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔ شادی کے بعد موٹے ہونے کی کئی وجوہات ہیں جیسا کہ ایشیائی ممالک میں شادی کے بعد کھانا باہر کھانا ، اور جنک فوڈ کا زیادہ استعمال۔ لیکن ایسے وقت میں ان کو احساس نہیں ہوتا کہ ان کا وزن بڑھ گیا ہے ۔
اکثر اوقات شادی شدہ جوڑے یہ شکایت کرتےنظر آتے ہیں کہ ان کے کپڑے تنگ ہو گئے ہیں۔ اس کی اصل وجہ ان کا زیادہ خوراک لینا ہوتی ہے کیونکہ شادی شدہ خواتین شوہر کے دل میں گھر کرنے کے لئے نئے نئے کھانے بنا کر کھلاتی ہیں جن میں آئل بھی زیادہ ہوتا ہے اور مرچ مصالحے بھی۔
اس کے علاوہ کنوارے لوگو ں کے پتلے ہونے کے پیچھے یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ اپنے ہمسفر کو ڈھونڈنے کی فکر میں ہوتے ہیں اس لئے ان کا دھیان کھانے پینے کی طرف نہیں جاتا ۔ اور شادی کے بعد ان کی وہ فکر ختم ہو کر ان کو ذہنی آسودگی دیتی ہے جس کی وجہ سے موٹاپا بڑھ جاتا ہے۔