110 فٹ لمبے بال رکھنے والی خاتون کا نام گینز بک آف ریکارڈ۔
110 فٹ لمبے بال رکھنے والی خاتون کا نام گینز بک آف ریکارڈ۔
ذرائع کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک 60 سالہ خاتون آشا منڈیلا نے پہلی بار لمبے بالوں کا عالمی ریکارڈ 2009 میں اپنے نام کیا تھا
جب ان کے بال 19 فٹ اور 6.5 انچ لمبے تھے۔ اب ان کے بالوں کی لمبائی بڑھ کر 110 فٹ تک پہنچ گئی ہے ۔ ان کی لٹوں کل وزن 19 کلو تک پہنچ چکا ہے۔
فلوریڈا کے شہر کلیر مونٹ میں رہنے والی آشا منڈیلا نے گینز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ انھوں نے 40 سال قبل بال بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت وہ ٹرینیڈا ڈا ینڈ ٹوباگو سے نقل مکانی کر کے امریکا آئیں تھیں۔
آشا منڈیلا کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی لٹوں کو زمین پر گھسٹنے سے بچانے کے لئے عموماً اپنے بالوں کو کپڑے کی مدد سے لٹکا کر رکھتی ہیں۔
اپنے بالوں کو لمبے کر نے کے لئے انھوں نے کیا کیا یہ انھوں نے واضح نہیں کیا اور ان بالوں کی صفائی ستھرائی سے متعلق بھی کوئی بات نہیں کی۔