43 گرام بادام کھانے کے ایسے فائدے جو اور کسی چیز کے کھانے سے نہیں ہوتے ۔
اعتماد ٹی وی! طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ باقاعدگی سے بادام کا استعمال کرنے سے انسانی جسم میں موجود کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے، جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج ہونے کا خدشہ بھی کم ہوتا ہے ۔
بادام کھانے کے حوالے سے ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ اس میں بےشمار وٹامنز کے ساتھ ایسے اجزاء بھی پائے جاتے ہیں جو جسم کو صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ شخصیت کو خوبصورت بھی رکھتا ہے ۔
امریکا کی پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بتایا گیا ہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں بادام کا استعمال ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے جو صحت کے لئے فائدہ مند ہیں وہیں جسم میں موجود برے کولیسٹرول کو باہر نکال دیتاہے ۔