بھارتی فلم لائیگر ریلیز کے پانچویں دن بُری طرح فلاپ
بھارتی فلم لائیگر ریلیز کے پانچویں دن بُری طرح فلاپ
ساؤتھ بھارت میں بننے والی فلم لائیگر کو بھی دیگر بھارتی فلموں کی طرح ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر فلموں کے بائیکاٹ کا رجحان تیزی پکڑ رہا ہے ۔
جس کی وجہ سے بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں کی فلمیں بھی فلاپ ہو رہی ہیں۔عامر خان کی لال سنگھ چڈھا اور اکشے کمار کی رکشا بندھن کے ساتھ وجے دیوراکونڈااور اننیا پانڈے کی فلم لائیگر بھی باکس آفس پر ناکام ہو گئی ہے۔
فلم لائیگر کو ٌپیر کے روز جھٹکا لگا ۔ فلم تھیٹر میں 2.50 کروڑ کمانے میں ہی کامیاب ہو سکی ہے۔ فلمی پنڈتوں نے کہا
کہ اپنی نمائش کے آغاز میں ہی اس فلم کی شہرت میں 50 فیصد تک کمی آگئی تھی اور اس وقت ہی اندازہ ہو گیا تھا فلم اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے ۔ تجارتی ذرائع کے مطابق لائیگر ایک نامکمل فلم ہے۔
لائیگر نے 29 اگست سے قبل آندھر ا باکس آفس پر اپنی نمائش کے پہلے دن 24.25 کروڑ کمائے اس کے علاوہ بھی
باکس آفس پر 50 کروڑ روپے سے تجاوز کرنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ لیکن اس کے بعد اس کی کمائی میں کمی ہو نا شروع ہوگئی۔