پنجاب میں گندم کا بحران آٹے کا ریٹ بڑھنے کا امکان ۔
پنجاب میں گندم کا بحران آٹے کا ریٹ بڑھنے کا امکان ۔
ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں آٹے کا بحران سر اُٹھانے لگا ۔ محکمہ خوراک نے گندم کے اجرا کی پالیسی پر حکومت کو نظر ثانی کرنے کی درخواست بھجوا دی
اور 20 کلو بیگ کے آٹے کی قیمت میں660 روپے تک اضافے کے لئے بھی سمری ارسال کر دی گئی ہے ۔ آٹے کے 20 کلو بیگ کی قیمت جوکہ 980 سے بڑھا کر 1640 تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے
محکمہ خوراک کے مطابق گندم کے اجرا کی قیمت بھی 1765 سے 2690 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ پنجاب میں گندم کے اجرا کی پالیسی پر دوبارہ سے غور کیا جائے ورنہ اس سے آٹے کا بحران پیدا ہو گا ۔
حکومت نے گندم کے معاملے کا سنجیدگی سے نہ لیا تو پھر گندم ختم ہو جائے گی ۔ فلور ملوں کو گندم کے اجرا کے لئے بھی قیمتیں بڑھانی ہونگی گندم کے اجرا پر موجودہ سبسڈی 213 ارب تک ہو سکتی ہے ۔ اس لئے آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کرنا ہو گا ۔