پاکستان اور افغانستان میچ کے دوران افغان عوام کے نازیبا رویے پر فیصلہ آ گیا۔
پاکستان اور افغانستان میچ کے دوران افغان عوام کے نازیبا رویے پر فیصلہ آ گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان اور پاکستان کا جو میچ شارجہ میں ہوا اس میچ کے دوران افغانی کھلاڑیوں کا رویہ تو اچھا نہیں رہا
لیکن افغانی عوام نے بھی میچ کی ہار کو برداشت نہ کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں ہی اپنے غصے کا اظہار کر دیا ۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چند افراد نے میچ میں ہار کو برداشت نہ کرتے ہوئے کرسیاں اُٹھا کر پھینکنا شروع کر دی
جو کہ وہاں موجود دیگر افراد کا نقصان پہنچا سکتی تھی۔ اس پر دبئی پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ان افراد کو پکڑ لیا ہے اور آج ان پر جرمانہ عائد کیا ہے ۔ جو کہ فی فرد 3 ہزار درہم ہوگا ۔
ہر تماشائی کو جو اس میں ملوث تھا اس کو 3 ہزار درہم یعنی پاکستانی رقم کے مطابق 2 لاکھ روپے ادا کرنے ہو نگے
اس کے ساتھ ساتھ دبئی پولیس نے ان افراد کو وارننگ بھی دی ہے کہ آئندہ اس طر ح کے رویے پر ان کو باقاعدہ حراست میں لیا جائے گا اور ڈی پورٹ بھی کر دیا جائے گا ۔
دبئی پولیس نے اس تمام واقعے میں ملوث افراد جن کی کل تعداد 391 ہے ان سب کو پکڑ کر ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈالی ہے
جس میں 97 افراد کرسیاں پھینکنے والے واقعے میں شامل تھے جب کہ 117 افراد پاکستانی افراد سے زور آزمائی میں شامل تھے۔