سسرال والوں کے کھانے میں مین میخ نکالنے پر بہو نے کھانا بنانے سے کیا انکار۔
سسرال والوں کے کھانے میں مین میخ نکالنے پر بہو نے کھانا بنانے سے کیا انکار۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی خبرکے مطابق ایک خاتون جو کہ حاملہ ہیں اور ان کی عمر 35 سال ہے ان کا کہنا ہے
کہ وہ اپنے سسرالیوں کی تواضع اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے بھیڑ کی بھنی ہوئی لذیذ گردن سے کرنا چاہتی تھی لیکن خاتون کی ساس اور جیٹھانی اس کے بنائے ہوئے
کھانوں کو پسند نہیں کرتی تھی۔انھوں نے یہ کہہ کر کھانے سے انکار کر دیا کہ وہ “و حشی ” نہیں ہیں۔
سسرالیوں کے اس رویے سے خاتون کو بُرا محسوس ہوا اور انھوں نے اپنا ارادہ تبدیل کرتے ہوئے سب کے لئے کھانا بنانے کی بجائے صرف اپنے لئے بھیڑ کی گردن کو بھو ن لیا
اور ڈائننگ ٹیبل پر لا کر رکھ دیا۔ خاتون نےا س تمام تر واقعے کی تفصیلات کو سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیا۔
بھنی ہوئی بھیٹر کی گردن کی خوشبو سے سسرال والوں کا دل بھی للچایا لیکن بہو نے ان کو کھانے سے منع کر دیا اور ان کا جملہ ہی ان کو واپس لوٹایا
کہ وہ اپنے سسرال والوں کو “و حشی” بنانے کا خ طرہ مول نہیں لے سکتی۔ خاتون کی اس بات سے بھی اس کے سسرال والے نا خؤش تھے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے دوستوں نے بھی سمجھایا کہ ان باتوں کو نظر انداز کر دے تب ہی گھر خوشحال ہو گا۔