حکومت نے کیا عوام سے دھوکا، بجلی کے بلوں کا ریلیف ختم ۔
وفاقی حکومت نے لیسکو کے ساتھ مل کر کیا عوام کے ساتھ بڑا دھوکا ۔ وزیر اعظم کی جانب سے دیا گیا ریلیف اب سے دوبارہ وصول کیا جائے گا ۔ یہ ریلیف جو کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے تھا پھر تین سو یونٹ والے صارفین کو صرف ایک ماہ دیا گیا ۔
اب اس کو دوگنا کر کے اکتوبر 2022 تا مارچ 2023 تک وصول کیا جائے گا ۔ اب اس فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لیسکو صارفین سے تین ارب پچاس کروڑ روپے کی وصولی کی جائے گی وہ بھی چھ ماہ کی مدت میں ۔ 22 لاکھ صارفین کو اربوں روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی وہ بھی ان چھ ماہ میں۔
نیپرا کی منظوری کے بعد جون میں 9 روپے نواسی پیسے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کیا گیا تھا ۔ جس کے بعد عوام کے مظاہروں کی وجہ سے حکومت نے یہ دوغلا پن کیا ۔ اور عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا ۔