سورج کی نئی تصاویر نےسب کو حیران کر دیا۔
سورج کی نئی تصاویر نےسب کو حیران کر دیا۔
سورج ہمارے نظام شمسی کا گرم ترین ستارہ ہے اس کی جانب جانا تو دور دیکھنا ہی ممکن نہیں ہے ۔ کجا کہ اس کی تصاویر لینا۔
لیکن جدید ترقی یافتہ تکنیکوں کے مطابق نظام شمسی میں موجود اس ستارے کی نئی تصاویر سامنے آئیں ہیں جو کہ Inouye ٹیلی اسکوپ کی مدد سے لی گئی ہیں۔
امریکی ریاست ہوائی میں اس ٹیلی اسکوپ کر کام کا آغاز آگست کے آخر میں کیا گیاتھا اور اس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے سورج کی دو تصاویر بھی جاری کی گئی تھی۔
اس وقت اس ٹیلی اسکوپ کو دنیا کی طاقتور ترین ٹیلی اسکوپ قرار دیا گیا جس کے پاس یہ صلاحیت تھی کہ یہ سورج کا انتہائی گہرائی میں جا کر مشاہدہ کر سکتی ہے۔
ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں سورج کی سطح کے اس ماحول کو بھی دکھایا گیا جس کو سائنسدان کروموسفئیر کا نام دیتے ہیں۔ اس تصویر میں سورج کے 51 ہزار میل کے رقبے کو کور کیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری تصویر میں سورج کی سطح کو دکھایا گیا ہے جو کہ دیکھنے میں ایسی لگ رہی ہے جیسے ریت کو مائیکرو اسکوپ کے ذریعے دیکھا جا رہا ہو۔
ٹیلی اسکوپ کو فنڈز فراہم کرنے والی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر پین چنتھن سیٹیورمان نے بتایا اس ٹیلی اسکوپ نے ہمیں اپنے ستارے کے متعلق جاننے میں مدد کی ہے۔