پنجاب میں طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے والا سافٹ وئیر تیار ۔
پنجاب میں طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے والا سافٹ وئیر تیار ۔
ذرائع کے مطابق سکول ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے میں طلبہ کی کارکردگی اور حاضری کو ٹریک کرنے کے لئے ایک آن لائن پورٹل متعارف کروایا ہے ۔
جس میں طلبہ کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا ۔ صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرس کی اور سٹوڈنٹ پرفارمنس ایویلیو ایشن اینڈٹریکنگ سسٹم کے اجراء کا اعلان کیا ہے۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ سافٹ وئیر طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔ والدین کو ان کے بچوں کے جائزوں بشمول صحت اور کھیلوں کی کارکردگی کے بارے میں اپ ڈیٹ بھی دی جائے گی ۔
شروعاتی مرحلے میں چھٹی سے دسویں جماعت کے طلباء کا ڈیٹا سسٹم میں داخل کر دیا گیا ہے اور ان کا ہی جائزہ لیا جائے گا ۔
سیلاب سے متاثرہ 650 میں سے صرف 176 سکول اس وقت غیر فعال ہیں اور اگلے دس دنوں میں سرکاری سکولوں کو نان سیلری بجٹ جاری کر دیا جائے گا ۔