ہمارے پیارے نبیﷺ کو کھانے میں کیا غذائیں پسند تھیں ؟
ہمارے پیارے نبیﷺ کو کھانے میں کیا غذائیں پسند تھیں ؟
حضرت محمد ﷺ کی پسندیدہ ترین غذاؤں میں کیا شامل تھا ؟ اتنا تو تاریخ کی کتابوں میں پڑھا ہے کہ حضورﷺ کی سبزیوں میں پسندیدہ سبزی کد و تھا ۔
جس کی بعض کتابوں میں روایات بھی موجو دہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ حضورﷺ کو گوشت بھی بہت پسند تھا۔
زیادہ تر ان کو دستی ، گردن اور پیٹھ کا گوشت پسند تھا اس کے ساتھ ساتھ پہلو کی ہڈی کا شوربہ جس میں وہ روٹی بھگو کر تناول فرماتے تھے۔ اس سے بھی خاص رغبت تھی۔
پسندیدہ چیزوں میں شہد ، سرکہ ، ککڑی، کھچڑی، خربوزہ، مکھن اور لوکی وغیرہ شامل تھیں۔ اس کے علاوہ دودھ کے ساتھ کھجور کا استعمال بھی پسند تھا
اور مکھن لگا کر کھجور کھانا بھی ان کے ذوق میں شامل تھا۔ کھرچن جو دیگ کی آخری تہہ ہوتی ہے اس سے بھی خاص انس تھا۔ “جو” کے ساتھ ستو بھی استعمال فرماتے تھے۔
ایک مرتبہ بارگاہ رسالت ﷺ میں ستو بادام کے ساتھ پیش کئے گئے تو یہ کہہ کر انکار کیا کہ یہ امیروں کی غذا ہے ۔ گھر میں جب شوربہ بنتا تو فرمائش کر کے زیادہ بنواتے تا کہ ہمسایوں کو بھی دیا جائے ۔
پینے کی چیزوں میں نمبر ایک پر میٹھا پانی شامل ہے اس کے علاوہ اس کچی لسی، شہد کاشربت بھی پسند تھا جو کہ اکھٹے ہوکر مل بیٹھ کر کھانے پینے کی تلقین فرماتے۔
آنحضورﷺ نے سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا بالکل حرام فرمادیا تھا کانچ، مٹی ، تابنہ اور لکڑی کے برتنوں کو استعمال میں لاتے رہے ،
دستر خوان پر ہمیشہ ہاتھ دھونے کے بعد جوتا اُتار کر بیٹھتے ، سیدھے ہاتھ سے کھانا کھالیتے اور اپنے سامنے کی طرف سے کھانا کھانا شروع کرتے ۔
کھانے کے لئے جب بھی کوئی چیز آتی تو سب میں شئیر کرتے ۔ پانی غٹ غٹ کی آواز کئے بغیر پیتے اور تین بار پیالہ منہ سے الگ کر کے سانس لے کر پیتے تھے۔
ہر بار آغاز میں بسم اللہ اوراختتام پر الحمداللہ ضرور پڑھتے۔ کھانے پینے کی چیزوں کو سونگھنا اور ان میں پھونک مارنا بالکل پسند نہیں تھا۔ کھانے کی چیزوں کو ڈھاپنے کا حکم بھی دیتے۔ (سیرت النبی ، ازمولانا شبلی نعمانی)