اٹلی کی حکومت کا روزگار کے آنے والوں کے لئے بڑا اعلان
اٹلی کی حکومت کا روزگار کے آنے والوں کے لئے بڑا اعلان
انسان روز گار کی تلاش میں جگہ جگہ گھومتا ہے بیرون ملک بھی جاب کرتا ہے لیکن چند سالوں سے قوانین کی سختی کی وجہ سے لوگ کافی مشکلا ت کا شکار تھے
جس میں اب اطالوی حکومت نے نرمی کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ بیرون ممالک سے جو لوگ روز گار کے لئے آئیں گے ان کی متوقع ملازمت کے مواقع کو بڑھایا جائے گا۔
2022 میں تارکین وطن کے لئے ورک پرمٹ کوٹے کو مزید بہتر بناتے ہوئے مدت میں اضافہ کیا جائے گا۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق اٹلی حکومت نےا س سال 75000 افراد کو کام کے لئےاٹلی آنے کی اجازت دی ہے
تارکین وطن کے کوٹے میں جاری شدہ حکم نامے کے مطابق 2021 کے مقابلے میں 2022 میں 5 ہزار ملازمتیں زیادہ دی جائیں گی۔
اطالوی وزیر داخلہ لوسیانا لامورگیس نے بتایا کہ اٹلی میں اس وقت متعدد اور مخصوص شعبہ جات میں افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے
اس لئے ملک میں ایسے افراد کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ کام کرنے کے مقصد سے اٹلی میں آئیں گے۔ یوکرین اور روس کے مابین حالات کی وجہ سے اناج کا بہران بڑھ سکتا ہے۔
وزیر داخلہ کے مطابق اس فیصلے پر جلد از جلد عمل درآمد کے لئے اس طریقہ کار میں تیزی لانے پر زور دیا گیا ہے تا کہ جلدی افرادی قوت میں اضافہ کیا جا سکے۔