شیخ رشید نے حکومت کو لتاڑ کر رکھ دیا۔
شیخ رشید نے حکومت کو لتاڑ کر رکھ دیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت کو لتاڑ کر رکھ دیا ہے ۔ ایم کیو ایم اپنے کارکنوں کے بُری حالت میں ملنے کے بعد بھی حکمرانوں کے بے وقوفانہ سیاست کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے حکومت نے عجیب تماشا لگایا ہو ا ہے۔
وزیر اعظم نے فیول ایڈجسٹمنٹ معاف کی اور وزیر توانائی نے اس کو مؤخر کر دیا۔ صدر سیاسی مفاہمت کی کوش کرتے ہیں یا ڈی چوک پر فیصلے ہوں گے اور حکومت بجائے سیلاب زدگان کی مدد کرے ان کے ساتھ فوٹو کھنچوا رہی ہے سب کا دھیان فوٹو سیشن پر ہے۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ 23 کھرب ہوچکا ہے ۔ اور کسی شہری کو بازیا ب کروانا ہو یا پھر پینا ڈول کی گولی کی دستیابی ، ہائیکورٹ سے ملتی ہے اقوام متحدہ کی 160 ملین کی امداد اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ہی پاکستان کا سب بڑا مسئلہ بنائی جا رہی ہے۔ مذہبی منافرت کو پھیلا رہے ہیں اور عمران خان کو کورنر کر رہے ہیں۔