نہار منہ چائے یا کافی کا استعمال کیسا ہے؟
نہار منہ چائے یا کافی کا استعمال کیسا ہے؟
زیادہ تر انسانو ں کی عادت ہوتی ہے صبح سویرے اُٹھتے ہی چائے یا کافی پیتے ہیں۔ ایسے لوگ جب تک کافی یا چائے کا ایک گھونٹ بھی نہ لیں
تب تک ان کی صبح ہو نا ممکن ہی نہیں۔ روزانہ منہ دھونے کے بعد چائے پینے سے ان کے دن کا آغاز ہوتا ہے۔ لیکن ایسا کرنا کیا واقعی انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہے یا فائدہ مند؟
چائے اور کافی کی تیزابیت والی تاثیر ہوتی ہے اور اس کو خالی پیٹ پینے سےا نسان کے معدے میں تیزابیت ہو جاتی ہے اور بدہضمی کی شکایت بڑھ جاتی ہے
اگر نہار منہ کافی یا چائے پی جائے تو انسان کو جاگنے میں مدد تو ضرور ملتی ہے لیکن خالی پیٹ استعمال کرنا انسان کے لئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔
صبح سویرے خالی پیٹ چائے یا کافی پینے سے انسان کے منہ میں موجود بیکٹریا چینی کو جذب کر لیں گے اور اس دانتوں میں کیٹرالگنے کا خدشہ بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔
اس لئے لوگ خالی پیٹ جب کافی پیتے ہیں تو ان کو ابکائی آتی ہے ۔ چائے یا کافی پینے کا صحیح وقت ناشتے کے ایک یا دو گھنٹے بعد ہوتا ہے ۔ جب معدے میں پہلے سے غذا موجود ہوتی ہے ۔
سب سے بہتر اور اچھا طریقہ یہ ہے کہ صبح چائے یا کافی کی بجائے نہار منہ پانی ابال کر اس میں شہد اور لیموں نچوڑ کر پی لیا جائے تو یہ بہتر بوسٹنگ ڈرنک ہے اس کے استعمال سے وزن میں بھی تیزی سے کمی آتی ہے۔