پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ، وزارت خزانہ اور حکومت آمنے سامنے

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ، وزارت خزانہ  اور حکومت آمنے سامنے

     

     

     

     

     

     

     

    15 ستمبر کو یہ خبر پھیلائی گئی کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت کم ہو جائے گی۔

     

     

     

     

     

     

    لیکن کل بروز جمعہ پیٹرول کی خریداری  روک کر مالکان نے ملک میں پیٹرول کا بحران پیدا کر دیا ۔ اب مالکان کا کہنا کہ جب تک نئی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا جاتا پیٹرول کی خریداری نہیں کی جائے گی۔

     

     

     

     

     

     

     

    آج  ذرائع کے مطابق یہ خبر آئی ہے کہ پیٹرول کی مصنوعات کو مہنگا  کیا جائے ۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے

     

     

     

     

     

     

    کہ ستمبر  کے باقی دنوں کے لئے  جو قیمت مقر ر کی جارہی ہے وہ  اختلافات کا شکار ہے ۔  وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی با ت کی ہے  ان کا کہنا ہے قیمتوں میں کمی نہ کی جائے۔

     

     

     

     

     

     

    حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے مہنگائی پر بولا جا رہا ہے ان کا کہنا ہے عوام کو ریلیف دیا جائے  اس کو حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

     

     

     

     

     

     

    حکومت اور وزارت خزانہ کی یہ آپسی چپلقش  کی وجہ  پیٹرول کی قیمتوں کا اعلان تاحال نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے اب    تک یہ مسئلہ تنازع کا شکا ر ہے۔

     

     

     

     

     

     

     

     

    میڈیا رپورٹس  کے مطابق اوگرا نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات  کی کمی کی سفارش کی ہے ذرائع کے مطابق پیٹرول 9 روپے 62 پیسے کم کیا جائے جس سے پیٹرو ل کی قیمت 226 ہوجائے گی ۔