کھجور اور شہد کا ایسا امتزاج کے آستعمال کر کے آپ حیران رہ جائیں۔
کھجور اور شہد کا ایسا امتزاج کے آستعمال کر کے آپ حیران رہ جائیں۔
کھجور دنیا کے قدیم پھلوں میں سے ایک ہے یہ پھل دیار رسول ﷺ کی جانب سے ایک تحفہ ہے ۔ حج و عمرہ کرکے آنے والے افرا د مبارک تحفے کے طور پر اس پھل کو ہر صورت میں ساتھ لاتے ہیں۔
یہ وہ پھل ہے جس کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے ۔ یہ ایک انتہائی مقوی غذا ہے ۔ حکیم بھی دیگر پھلوں کی نسبت اس کو ترجیح دیتے ہیں۔
شہد اور کھجور کا مزاج گرم ہے لیکن اس کے فوائد درج ذیل ہیں۔
کھجور ہاضمہ درست کرتی ہے اسکے علاوہ یہ جسم میں تازہ خون بھی پیدا کرتی ہے۔ سردیوں کے موسم میں بچوں کے لئے بہترین غذا ہے۔
دمے کے مریض بھی اس کا استعمال بے خوف ہو کر کرسکتے ہیں اس کو شہد کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے بلغم کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ اور پھپھڑوں کو بھی طاقت ملتی ہے
دماغ ، دل ، جسم کے پٹھے، اور معدے کے لئے یہ بہت مفید ہے ۔ اس میں موجود معدنی نمکیات دل کی دھڑکن کو مستحکم رکھتے ہیں۔
کھجور فیٹ سوڈیم اور کولیسٹرول فری ہے۔ یہ خ ون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتی ہے اور انجائنا کو فائدہ پہنچاتی ہے۔