پیاز کے ایسے فوائد جو پہلے معلوم نہ تھے۔
پیاز کے ایسے فوائد جو پہلے معلوم نہ تھے۔
پیاز ہماری سبزیوں میں استعمال ہونے والی سب سے اہم چیز ہے ۔ یہ اتنا زیادہ فائدہ مند ہے کہ ہزاروں روپے کی دوائیں بھی اس کے سامنے کچھ نہیں ہے
ماہرین دعویٰ کرتے ہیں اگر زمین سے تمام تر سبزیاں غائب ہوجائیں اور ان کی جگہ صرف پیاز ہی ایسی سبزی ہے جو کہ باقی رہ جائے گا تب بھی انسان گھاٹے میں نہیں رہے گا۔
پیاز استعمال کرنے سے گہری نیند آتی ہے ۔ جن لوگوں کو نیند دیر سے آتی ہے اگر وہ پیاز کا شوربہ نوش فرمائیں تو ان کی یہ شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔
فرانس میں پیاز کا سوپ لوگوں کی مرغوب غذا ہے ۔ باقی ممالک کی نسبت فرانس میں دل کے مریض کم دیکھنے میں آتے ہیں۔ زخم پر بھی پیاز باندھنے سے زخم جلدی خشک ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ پیاز کا استعمال آواز کو بھی خوبصورت بناتا ہے۔روم کے بادشاہ نیرو اپنی آواز کو بہتر بنانے کے لئے پیاز استعمال کیا کرتے تھے۔
ہیضے سے محفوظ رکھنے کے لئے پیاز کے ٹکڑوں کو گھر میں اس طرح رکھ دیا جاتا ہے اس کی بو سارے گھر میں پھیل جاتی ہے
گلے کی سوزش کے لئے بھی پپاز پیس کر دہی میں شامل کر کے شکر ملا کر استعمال کرنے سے فوراً آرام آجاتا ہے ۔ زکام کا مسئلہ بھی ہو تو پیاز کھانا اور پیاز کا پانی سونگھنا بھی فائدہ مند ہے