جسم پر ہاتھ لگاتے ہی نیل کیوں پڑتے ہیں؟
جسم پر ہاتھ لگاتے ہی نیل کیوں پڑتے ہیں؟
عام طور بہن بھائی آپس میں جب بھڑتے ہیں تو بھائی بہنوں کی شکایت کرتے ہیں ان کو ذرا سا ہاتھ بھی لگایا جائے تو نشان بن جاتے ہیں
یہ مسئلہ صرف لڑکیوں کا نہیں ہے ایسا دیکھا گیا ہے کہ اکثر جب کسی کی جلد حساس ہو تو چھونے سے بھی نشان بن جاتے ہیں۔ اس کی وجہ آخر کیا ہے؟
پہلی تو یہ کہ عورتیں مردوں کے مقابلے میں نازک ہوتی ہیں۔ اسلئے جلد کے نیچے موجود خو ن کی باریک نالیوں پر ذرا سا دباؤ پڑنے سے بھی وہ پھٹ جاتی ہیں جس سے نیل کا نشان بن جاتا ہے۔
دوسری وجہ یہ ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسانی جلد کی تہہ باریک ہو جاتی ہے اور اس پر نیل کے نشان پڑنے کا اندیشہ زیادہ ہو جاتا ہے۔
آج کل لوگ غذائی سپلیمنٹ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ایسے مریضوں کی جلد پر نشانات جلد بن جاتے ہیں۔
دل کے مریضوں کو جو ادویات استعمال کروائی جاتی ہیں ان پہلے نمبر پر خیون کو پتلا کرنے والی ادویات ہوتی ہیں۔ جن کے استعمال سے جلد پر نیل کے نشانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
وٹامن کی سی اور ڈی کی کمی بھی جسم پر نیل پڑنے کا ذریعہ بن جاتی ہے اس لئے ایسے حالات میں ڈاکٹر سے رجو ع کرنا چاہیے۔