بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ۔
بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ۔
حکومت کی جانب سے عوام کو آئے روز مسائل کا سامنا ہے مہنگائی پر موجودہ حکومت کا کوئی قابو نہیں رہا۔ آئے روز قیمتوں میں اضافہ پریشان کن ہے۔
نیپرا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے 22 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کا کہا گیا ہے اس حوالےسے سماعت 29 ستمبر کو کی جائے گی۔
نیپرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کے الیکڑک کے علاوہ سب کمپنیوں کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی گئی ہے۔
پہلے بجلی کے بلوں میں ون سلیب بینیفٹ کو ختم کرکے صارفین کو بھاری بل بھیجا جا رہا ہے ۔ اس پر بجلی قیمت اضافے کے بعد مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔
سی پی پی اے کے مطابق اگست میں 13 ارب 63 کروڑ 87 لاکھ کی یونٹ بجلی پیدا کی کئی ہے جس کی پیداواری لاگت 10 روپے 11 پیسے فی یونٹ ہے
گزشتہ ماہ اگست کے ریفرینس فیول لاگت بھی 9 روپے 89 پیسے مقرر کی گئی تھی جو کہ وزیراعظم کے حکم پر ختم کی گئی۔ اب واپڈا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمٹ دوبارہ وصول کیا جائے گا ۔