کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی جوڑی نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی جوڑی نے نیا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
پاکستان اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی مشہور ہو گئی ۔ انھوں نے مل کر کھلینے سے نئے ریکارڈ بنائے۔
ا ن کی جوڑی جب جب میدان میں آئی اللہ تعالیٰ نے ان کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اب سے قبل کسی بھی جوڑ ی کے ایسے کھیل اور ایسے ریکارڈ نہیں دیکھے گئے۔
ان دونوں کھلاڑیوں نے بھارتی کھلاڑیوں سے ریکارڈ چھین لیا۔ بھارتی جوڑی نے 52 اننگرز مں 1743 رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا ہوا تھا
جب کہ بابر اعظم اور محمد رضوان نے 36 شراکتوں میں بھارتی جوڑی سے زیادہ رنز بنا لئے ان کے رنز کا ہدف 1800 کا ہندسہ بھی پار کر گیا۔ گزشتہ روز اس جوڑی نے 203 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کی ہے۔
دونوں نے میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ ہم ایک منصوبہ بندی کے تحت کھیل کے میدان میں اُترتے ہیں
ہماری سوچ صرف پاکستان کے لئے ایک ہو کر کھیلنا ہوتی ہے باقی کامیابی اللہ تعالیٰ دلاتے ہیں۔ ہم اپنی بہترین کارکردگی دیتے ہیں۔
ہماری کوشش ہوتی ہے کہ پہلے دس اووز میں اسکور کا ٹارگٹ 80 سے 100 تک کریں۔ اس کے بعد پھر ہر اوور میں 15 سے 20 اسکورز کر یں۔
اس طر ح پر میدان میں اپنا کھیل پیش کر تے ہیں۔ جو کہ کبھی کام کر جاتا ہے کبھی نہیں کرتا ۔ لیکن اس سے ہمارے محنت میں کوئی فرق نہیں آتا۔
جیت کر بھی ہمیں تنقید سننی پڑتی ہے اور ہار کر بھی ۔ لیکن ہم ان باتوں کو اہمیت نہیں دیتے ۔ ہم بس اپنے ملک کا سوچتے ہیں۔