حاملہ خواتین خشک خوبانی کا استعمال کریں اور فائدہ پائیں۔
حاملہ خواتین خشک خوبانی کا استعمال کریں اور فائدہ پائیں۔
خشک خوبانی کھانے کے بہت سے فائدے ہیں خوبانی خواہ تازہ ہو یا خشک ، خوبانی ایک اچھا پھل ہے اس کا ایک کپ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے
اس میں وٹامن اے 94 فیصد اور آئرن 19 فیصد ہوتا ہے۔ 9.5 گرام فائبر اور کچھ مقدار میں کیلشیم کے ساتھ وٹامن سی بھی تھوڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
تازہ خوبانی کا ایک کپ 74 کیلوریز پر مشتمل ہوتا ہے اس میں 14.3 گرام چینی موجود ہوتی ہے اگر اس کو خشک استعمال کیا جائے
تو اسکی کیلوریز 313 ہوجاتی ہیں اور اس کے ایک کپ میں 69.5 گرام چینی ہوتی ہے ۔ اس لئے اس کو سوپر فوڈ کہا جاتا ہے۔
زیادہ کیلوریز والے خشک میوہ جات کھانے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ان میں فائبر کی زیادہ مقدار ہوتی ہے خشک میوہ جات
چبانے کے لئے کافی زیادہ سخت ہوتے ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس خراب کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔
اس میں موجود غذائی ریشہ نظام ہاضمہ بہتر بناا ہے ۔ یہ انکھوں کی حفاظت کرتا ہے اور کینسر جیسے مرض سے لڑنے میں مدد دیتا ہے
اور ہارٹ اٹیک کے خ طرے کو بھی کم کرتا ہے۔ حاملہ خواتین کے لئے خشک خوبانی میں موجود وٹامنز اور معدنیات اور آئرن بہت ضروری ہیں
جو کہ ان کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔ اس لئے ڈاکٹر حاملہ خواتین کو خؤبانی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔