شہریوں کے لئے خوشخبری حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔
شہریوں کے لئے خوشخبری حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔
احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق تمام چیزوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیف اکانومسٹ ، ایف بی آر کے حکام اور وزرات خزانہ بھی شریک ہوئے سب کو بریفنگ دی گئی کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے آلو ، ٹماٹر کے علاوہ بھی فصلیں خراب ہوئیں ہیں۔
ایک ہفتے کے اندر 10 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ بجلی ، ٹماٹر ، ایل پی جی ، سلنڈر ، لہسن ، کیلا اور دال مسور کے علاوہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی کمی آئی ہے ۔
اب احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلا ضرورت منافع خوری کو روکنا ہوگا اور اس سلسلے میں اقدامات کرنے ہوں گے۔
مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے ۔ اب پوری کوشش ہے کہ شہریوں کو ریلیف دیا جائے اور 20 روپے فی کلو کمی کو یقینی بنایا جائے۔