کپتان آخر کار معافی مانگنے عدالت پہنچ گئے۔
کپتان آخر کار معافی مانگنے عدالت پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں ضمانت منظور ہونے کے بعد ہی معافی مانگنے کا قدم اُٹھا لیا ۔
وہ اپنے وکیل کے ہمراہ جج زیبا چوہدری کی عدالت میں پہنچے۔عمران خان نے عدالت پہنچ کر سوال کیا کہ جج صاحبہ کہاں ہیں؟
جس پر عدالتی عملے نےجواب دیا کہ آج جج صاحبہ عدالت نہیں آئی ان کی تعطیل ہے ۔ جس پرعمران خان کو مایوسی ہوئی
اور انھوں نے ریڈر سے مکالمے میں بات چیت کی اور کہا کہ آپ نے گواہ رہنا ہے کہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے آیا تھا آپ نے جج صاحبہ کو بھی اس بارے میں مطلع کرنا ہے کہ عمران خان آئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین کا کہنا ہے کہ اگر میری کسی بھی بات سے زیبا چوہدری کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں،
آپ لوگ گواہ رہیے گاکہ میں نے عدالت میں معذرت طلب کی ہے ۔ عدالتی عملے نے جواباً کہا کہ ہم آپ کا پیغام جج صاحبہ تک پہنچا دیں گے۔