الائچی اور چینی ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں لیکن اس کے فائدے کسی کسی کو معلوم ہوتے ہیں۔
الائچی اور چینی ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں لیکن اس کے فائدے کسی کسی کو معلوم ہوتے ہیں۔
الائچی اور چینی کو کھانے سے صحت کو کئی فائدے پہنچ سکتے ہیں جن میں سے چند فائدے درج ذیل ہیں:
الائچی کا استعمال منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے اور جن کو منہ میں چھالے نکلتے ہیں وہ بھی الائچی کا استعمال کر کے منہ کے چھالوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
الائچی نظامِ انہظام کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر الائچی اور چینی ایک ساتھ کھائی جائیں تو اس سے نظامِ انہظام میں بہتری آسکتی ہے اور یہ بھوک نہ لگنے والے مسئلے میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
الائچی اور چینی کا پاؤڈر بنا کر کھانے سے جسم کی کمزوری بھی دور کی جا سکتی ہے اور اس سےخون کی کمی بھی دور کی جا سکتی ہے۔
الائچی اور چینی کا پاؤڈر کا استعمال جسم میں قوتِ مدافعت بڑھانے میں مدد دیتا ہے کیونکہ الائچی میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جس سے قوتِ مدافعت بڑھتی ہے۔
الائچی جسم میں موجود کئی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے الائچی اور چینی کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے جسم کو کئی فائدے ملتے ہیں۔