شادی کے بعد دلہن نے گھر کا صفایا کر دیا۔
شادی کے بعد دلہن نے گھر کا صفایا کر دیا۔
بھارت میں ایک اور شادی سے متعلق واقعہ سامنے آ گیا ۔ آئے روز ایسے واقعے ہوتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہوا
جب شادی کے چند روز بعد ہی دلہن نے ایسا کام کر دیا کہ سب سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ 7 ستمبر کو ضلع مدورائی میں 26 سالہ لڑکی کی شادی دھنپال نامی شخص سے ہوئی
شادی کے چند روز بعد ہی دلہن زیورات کے ساتھ ساتھ کیش رقم اور بہت سی قیمتی اشیا ء لے کر نو دو گیارہ ہوگئی۔
گھروالے پہلے تو نئی نویلی دلہن کے اس طرح جانے پر پریشان ہو گئے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ان کو کچھ غلط ہونے کا احساس ہو گا ۔
جب دلہے کے گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی تو پولیس نے دلہن کو تلاش کر کے پکڑ لیا ۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ سندھیا نامی یہ لڑکی پہلے ہی پانچ آدمیوں سے شادی کر چکی ہے اور بہانہ بنا کر ان کو لوٹ چکی ہے۔
دھنپال اس کا چھٹا دلہا تھا جس کو اس نے کام کے لئے چنا اس سارے معاملے میں لڑکی کے گھر والے بھی ساتھ تھے۔سب کی ملی بھگت تھی۔