اینکر عمران خان نے ارشد شریف کی خبر غم سنا کر اہم مطالبہ کر دیا
اینکر عمران خان نے ارشد شریف کی خبر غم سنا کر اہم مطالبہ کر دیا
عمران ریاض خان نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ دیگر ذرائع اس سے معلوم ہوا ہے کہ مشہور پاکستانی ٹی وی اینکر اور جرنلسٹ ارشد شریف کی شہادت ہوگئی ہے۔
اشرف کی فیملی سے بات ہونے کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ وہ یہاں پاکستان میں نہیں تھے، حتی کہ وہ لندن میں بھی نہیں تھے، بلکہ وہ افریقہ میں موجود تھے۔ وہ شہید ہو چکے ہیں
اور یہ نیوز بالکل کنفرم ہے۔
پاکستانی صحافی ارشد شریف کی وفات کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ارشد شریف کی اہلیہ کا یہ کہنا ہے
کہ پولیس کے مطابق ان کو گولی کا نشانہ بنایا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد ارشد شریف نے یہ دعویٰ کیا تھا
کہ انھیں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ہراسانی کا سامنا ہے۔ خود ساختہ جلا وطنی کے دوران وہ دبئی اور لندن میں رہے تھے۔
ان کی بیوی جویریہ نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ ارشد شریف کی کینیا کے مقامی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصویر کو شیئر نہ کیا جائے۔