کریلے کے ایسے فوائد کے آپ کھائے بنا رہ نہیں پائے گے
کریلے کے ایسے فوائد کے آپ کھائے بنا رہ نہیں پائے گے
کریلا بہت کڑوی سبزی ہوتی ہے. عام طور پر لوگ اسے کم ہی پسند کرتے ہیں. قدرتی طور پر ہی یہ ایسا ذائقہ دار نہیں ہوتا
کہ اسے لطف لے کر کھایا جائے لیکن جب اس کے فوائد جانیں گے تو یہ آپ کی پسندیدہ سبزی بن جائے گی.
کریلا اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے جو میٹابولزم کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں. کریلا انسانی جسم سے زہریلے مادوں کو نکال کر خون کی گردش کو بہتر بناتے ہیں
اور بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے کا بھی علاج کرتے ہیں. کریلے میں میگنیشیم فاسفورس وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ گردے کے لئے بہت مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ گردے میں پتھری بننے سے روکتے ہیں.
گردوں کو صاف کرنے کے لئے کریلے کو اچھی طرح سے دھو لیں اور اس کو نمک لگا کر رکھ دیں اور اس کا جوس پی لیں. یہ گردے میں موجودہ ایسڈ کو کم کرتا ہے.