دانتوں میں اگر کیڑا لگ گیا ہے اور آپ کو کافی درد ہو رہی ہیں، درد کی وجہ سے سو بھی نہیں سکتے، تو یہ نسخہ آپ کی زندگی میں فوراً سکون لا دے گا۔
اعتماد ٹی وی! دانت کا درد ان دردوں میں سے ہیں جو آپ کی برداشت ختم کر دیتا ہے اور یہ اکثر ہوتا بھی رات کے وقت ہے جب بندہ کوئی فوراً حل بھی نہیں نکال سکتا۔
اس مسئلے کے حل کے لئے ایک نسخہ آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں، امید ہے آپ کو اس سے کافی فائدہ ہوگا۔ جناب آغا صاحب نے نسخہ بتایا ہے، جس کے مطابق آپ نے پانچ عدد لونگ کے دانے لینے ہیں اور پھر اس کے اچھی طرح پیس لینا ہے اور اس میں چند قطرے لیموں کے رس کے ملانے ہیں۔
اور پھر اس کی پیسٹ بنا کر دانتوں پر اچھی طرح مل دے اور تھوڑا سا جو بچ جائے اس کو اس جگہ لگا دے جہاں کیڑا لگا ہے۔ تھوڑی ہی دیر بعد، آپ دیکھے گے کہ اس سے دانتوں کا درد ختم ہو چکا ہوگا۔
اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور نسخہ بتایا، جس میں آپ نے تھوڑے سے نیم کے پتے لینے اور اس کو پھر اچھی طرح آدھے لیٹر پانی میں اُبالے، جب پانی آدھا رہ جائے تو اس کے پھر غرارے کریں اس سے بھی آپ کا درد کم ہو جائے گا۔