لاہور (اعتماد نیوز) حکومت نے عوام کے لئے ٹریفک چالان ادا کرنے کے لئے آسانیاں پیدا کر دی۔
مزید پڑھیں: مردوں کے گلے کی ہڈی کیوں نکلی ہوتی ہے اور اس کا مقصد کیا ہے
تفصیلات کے مطابق، حکومت نے حال میں ہی یہ فیصلہ کرکے اعلان کیا ہے کہ جو بھی ٹریفک چالان پہلے صرف نیشنل بنک میں ادا ہوتا تھا، اب وہ کسی بھی ٹی سی ایس کوریئر سروس کی برانچ میں بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔
حکومت کے اس قدم سے عوام الناس میں سکون کی لہر ڈوری ورنہ پہلے تو نیشنل بنک میں چلان ادا کرنے کی پابندی عوام کے لئے ایک بڑی آزمائش ہوتی تھی۔
مزید پڑھیں: موجودہ دور کے بچے بدتمیز کیوں ہوتے جارہے ہیں 5 وجوہات
حال ہی میں پنجاب حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال کرتے ہوئے چالان ادا کرنے کی سہولت بذریعہ جیز کیش اور بنک ایپلیکیشن سے ادا کرنے کی بھی سہولت دے رکھی ہے۔