ویسے تو آپکو علم ہی ہوگا کہ اللہ تعالیٰ نے مختلف قسم کی نعمتوں سے نوازا ہے، مگر مختلف پھلوں کا تیل اللہ کی ایک خاص نعمت ہے۔ جس کے بیشمار فوائد ہے۔
ہم بات کریں گے ناریل کے تیل کی، یوں تو آپ اس کے بہت سے فوائد سے واقف ہی ہونگے مگر درج ذیل ایسے فوائد ہیں، جو اپنے شاید پہلے نہ سنے ہو، جو باقاعدہ طور پر طبی سائنس سے بھی تصدیق شدہ ہے۔
جسمانی توانائ بڑھانے کے لئیے
ناریل کے تیل میں مخصوس قسم کی چکنائ ہوتی جو دوسری چکنائیوں کی نسبت مختلف نوعیت کی ہوتی ہے۔
اس ناریل تیل میں فیٹی ایسڈز موجود ہوتے ہیں، جو جسم میں موجود چربی کو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ جسم اور دماغ کو بھی تقویت دیتے ہیں۔
دل کی صحت بہتر کرنے کے لئیے
اگر ناریل کے تیل میں غذا بنائ جائے، تو آہستہ آہستہ یہ غذا جسم کا حصہ بن جاتی ہے۔ تو اس سے نا صرف جسم کو توانائ ملتی ہے بلکہ امراض قلب بھی کم ہو جاتے ہے۔
اس حوالے تحقیق میں یہ دریافت ہوا کہ جن خطوں میں ناریل کا استعمال کثرت سے ہوتا ہے، وہاں فالج اور قلب کے امراض بہت کم ہوتے ہیں۔