اسلام آباد (نیوز ڈسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ جلسے جلوسوں میں مصروف ہے جبکہ حکومت نے سینٹ کے الیکشن جلد نئے طریقے سے کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، پاکستان کے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے وفاقی حکومت کو تجویز پیشں کی کہ سینٹ کے انتخابات جلد کروائے جائے، جو کہ مارچ کی بجائے فروری میں ہو۔ جس پر وفاقی کابینہ نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات دی ہے کہ سپریم کورٹ سے اس بارے میں رجوع کیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی الیکشن ریفارمز کو مد نظر رکھتے ہوئے، اس دفعہ سینٹ کے انتخابات اوپن ہینڈز پالیسی کے تحت کروائے جائے گے۔ جس سے مراد یہ ہے کہ اس دفعہ خُفیہ ووٹنگ نہیں ہو گی بلکہ سب کے سامنے ہاتھ اُٹھا کہ ووٹ دیا جائے گا۔
وزیراعظم کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس سے پہلے سینٹ کے الیکشن میں بہت بھگ دوڑ ہوتی رہی ہے پیسوں کے حوالے سے، مگر اس پالیسی کے تحت ایسی معاملات سے بچا جا سکتا ہے۔
تاہم، ختمی فیصلہ اس بارے میں پاکستان کی عدالت عظمٰی کرے گی، کیونکہ اس بارے میں حکومت نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔