اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے نئے سال کے شروع ہونے سے پہلے ہی ایسا تحفہ دیا کہ عوام کی عقل درست ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کے لئے وزات پٹرولیم کو سمری ارسال کی تھی، جس کو وزیراعظم عمران خان جزوی طور پر قبول کر لیا۔
حکومت نے پٹرول کی قیمت فی لٹر 2 روپے 31 پیسے اضافہ کے بعد 106 روپے کر دی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لٹر 1 روپے 80 پیسے اضافہ کر کے نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے کر دی۔ مٹی کی تیل کی قیمت میں فی لٹر 3.36 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 3.95 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اوگرا کی ارسال کی جانی والی سمری میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ زیادہ تجویز کیا گیا تھا، جبکہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کی غرض سے کچھ حد تک اضافے کی منظور دی۔
یاد رہے کہ اس پہلے 15 دسمبر 2020 کو پٹرولیم کی قیمتوں میں 5 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا۔