زرتاج گل نے عوام کے لئے بڑا معرکہ مار دیا۔
ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آب و ہوا محترمہ زرتاج گل نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو خط لکھا۔
زرتاج گل نے عوام کے لئے بڑا معرکہ مار دیا۔
ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے آب و ہوا محترمہ زرتاج گل نے وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو خط لکھا۔
تفصیلات کے مطابق، خط میں محترمہ زرتاج گل نے وزیراعلٰی عثمان بزدار سے درخواست کی کہ وہ ڈیرہ غازی خان کی عوام کے لئے یونیورسٹی برائے خواتین کا قیام کروائے۔
مزید پڑھیے: وزیراعظم عمران خان کے ایک اور بڑے منصوبے کے افتتاح نے انقلاب برپا کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان کی عوام کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ ہے، اس لئے خواتین کو تعلیم کی بنیادی سہولت موجو نہیں ہے، کیونکہ جاگیرداری نظام کی وجہ سے خواتین کی تعلیم پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس یونیورسٹی کے قیام سے نا صرف پنجاب کی عوام کو فائدہ ہو گا بلکہ بلوچستان اور سندھ کی عوام کو بھی سہولت ہو گی۔
درخواست پر وزیراعلٰی عثمان بزدار نے مورخہ 1 جنوری 2020 کو محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کا تخمینہ اور اس کے متعلق تمام قوانین و ضوابط کی رپورٹ بنا پیش کرے۔