وزیراعلی پنجاب کو بھی ہوش آگئی، پنجاب پبلک سروس کمیشن اسکینڈل کے حوالے سے میدان میں آگئے
لاہور (نیوز ڈیسک) گزشتہ کچھ عرصہ سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی صداقت اور ایماندری پر سوال اُٹھائے جارہے تھے، جس کے بعد گزشتہ روز پنجاب پبلک سروس کمیشن میں ہونے والا نیب تحصیلدار کا پرچہ آؤٹ ہوا، جس پر متعلقہ محکمے نے کاروائی کر کے پرچہ بیچنے والے گروہ کو پکڑ لیا، جس کے بعد پرچے کو منسوخ کر دیا گیا۔