لاہور (نیوز ڈیسک) جب سے تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی ہے، تب سے ہی یہ بات ہر زبان زدِ عام ہے کہ تحریک انصاف فوج کی وجہ سے اقتدار میں آئی۔
لاہور (نیوز ڈیسک) جب سے تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی ہے، تب سے ہی یہ بات ہر زبان زدِ عام ہے کہ تحریک انصاف فوج کی وجہ سے اقتدار میں آئی۔
نجی خبر رساں ادارے کے ایک انٹرویوں میں، وزیراعظم عمران خان سے پوچھا گیا کہ وہ فوج کا سہارا کیوں لیتے ہیں۔
اس پر عمران خان نے تفصیلی جواب دیا کہ پاکستانی فوج پاکستان کی فوج ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایسی حکومت آئی جس میں وزیراعظم نے کوئی جائیداد نہیں بنانی اور نا ہی پاکستان سے پیسہ باہر لے کر جانا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کو پتہ ہے کہ عمران خان عہدوں پر اپنے رشتے داروں کو نہیں بیٹھا رہا ہے۔ پاکستان فوج کو یہ بھی پتہ ہے کہ عمران خان پاکستان کے لئے کام کر رہا ہے۔
مزید پڑھیے: نواز شریف کا دیا ہوا ایک اور منصوبہ حکومت نے ختم کر دیا، عوام ایک اور سہولت سے محروم
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج ہر اس وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، جو ایماندار اور پاکستان کے لئے سنجیدگی سے کام کرتا ہوں۔