ایسی لاہوری لڑکی جو ہر جمعہ کو دلہن بن جاتی ہے، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائے گے۔

    لاہور (نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک عورت کی وڈیو وائرل ہوئی ہے، جو کہ ہر جمعہ کو دلہن بن جاتی ہے۔

     

    تفصیلات کے مطابق، حرا ذیشان نامی خاتون، جن کا تعلق لاہور سے ہے، ہر جمعہ والے دن دلہن بنتی ہے، جبکہ ان کے 6 بچے ہے، جن میں سے 4 بچے موجود ہیں اور ان کی عمر 42 سال ہے۔

    Advertisement

     

    دراصل، حرا کی والدہ کو بلڈ کینسر تھا، جس کی وجہ سے وہ گنگا رام ہسپتال میں داخل تھی، اور اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہی تھی۔ جب ایک ذیشان نامی شخص ان کی والدہ کو بللڈ دینے آیا اور اس کی ماں نے آخری خواہش کے طور پر ذیشان کی شادی اپنی بیٹی حرا سے کروانے کا کہا۔ جس پر دونوں خاندان راضی ہو گئے اور ہسپتال میں ہی حرا کا نکاح پڑھا گیا اور اس کی وہاں سے ہی رخصتی ہوئی۔ یہ واقعہ 2006 میں پیش آیا، حرا ذیشان کے ہاں 6 بچے ہوئے، جس میں سے 2 پیدا ہوتے ہی اس دنیا کو چھوڑ گئے اور 4 بچے حیات ہیں۔

     

    Advertisement

    مزید پڑھیے: زیادہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے نوکری سے فارغ ہونے والی لاہوری ٹیچر کی اصلی کہانی سامنے آگئی

     

    حرا اپنی زندگی کے اس واقع سے اس قدر متاثر ہوئی کہ وہ ذہنی دباؤں میں رہنے لگی، اس کے بعد اس نے ہر جمعہ کو دلہن کی طرح سجنا شروع کر دیا، جب اسے اس بات کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا کہ چونکہ وہ اپنی شادی کے موقع پرنہیں سجھ سکی، اس لئے اپنے ان لمحات کا لطف لینے کے لئے، وہ ایسا کام کرتی ہے۔ ہر جمعہ والے دن، جمعہ کی نماز کے بعد وہ بیوٹی پارلر سے دلہن کی طرح تیار ہو جاتی ہے۔

    Advertisement

     

    اس کے خاوند باہر کے کسی ملک میں ہوتے ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ حرا کو خوش دیکھنا چاہتا ہے، اس لئے حرا کا اس طرح ہر جمعہ کو تیار ہونے پر بھی اعتراض نہیں ہے۔ حرا کی جسمانی خصوصیت یہ ہے کہ 6 بچوں کی پیدائش اور 42 سال کی ہونے کے باوجود بھی وہ ایک نوجوان خوبصورت لڑکی کی طرح دیکھتی ہے۔ جو کہ یقینی طور پر ایک قدرتی صلاحیت ہے۔

     

    Advertisement

    مزید پڑھیے: چترال میں 1 جنوری کو زیادہ بچے پیدا ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔ دلچسپ حقیقت

     

    اپنی زندگی کے واقعات کے بارے میں بتاتے ہوئے، حرا نے بتایا کہ ایک دفعہ وہ عدالت میں کسی مقدمہ کی سلسلے میں گئی تو جج صاحب نے انہیں یہ کہہ کر گھر بھیج دیا کہ بیٹا گھر سے اپنی مماں کو بلا کر لاؤ، جبکہ حرا کی عمر اس وقت 32 سال تھی۔

    Advertisement