Headlines

    حکومت نے واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر عوام اور سرکاری ملازمین کے لئے اہم ہدایات جاری کر دیں

    حکومت نے واٹس ایپ کی نئی پالیسی پر عوام اور سرکاری ملازمین کے لئے اہم ہدایات جاری کر دیں۔

     

    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے واٹس ایپ پالیسی کے بارے میں سرکاری اور نجی لوگوں کے لئے اہم ہدایات جاری کر دی۔

     

    تفصیلات کے مطابق، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے سرکاری ٹوئٹر اکاوئنٹ سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کی تازہ ترین پرائیویسی پالیسی کے مطابق صارفین کا ڈیٹا دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیساتھ شئیر کیا جا سکتا ہے۔

     

    مزید پڑھیے: کیپٹن صفدر اور مریم نواز کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایسی تصویر وائرل کہ نواز لیگ منہ چھپانے لگی

     

    عوام کو مزید آگاہ کیا گیا کہ کسی بھی قسم کے نجی، سرکاری اور حساس نوعیت کے دستاویزات کو واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کرنے سے پرہیز کریں۔

     

    واٹس ایپ کی تازہ ترین پرائیویسی پالیسی کے مطابق صارفین کا ڈیٹا دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیساتھ شئیرکیا جاسکتا ہے ۔ایسے میں صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی قسم کے نجی، سرکاری اور حساس نوعیت کے دستاویزات کو واٹس ایپ کے ذریعے ارسال کرنے سے گریز کریں۔#WhatsApp #Facebook pic.twitter.com/CTIwpp0UhV