تازہ ترین صورت حال کے مطابق، بدھ کے روز اسلام آباد کا موسم سرد اور خشک رہنے کے بعد، بروز جمعرات کو بھی سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شہر میں درجہ حرارت 2 رہنے کے ساتھ میں ہوا میں نمی %29 ہوگی۔
بدھ کے روز بلوچستان میں موسم سرد رہنے کے بعد، جمعرات کے روز بھی بلوچستان میں موسم سرد اور خشک ہی رہے گا، جبکہ شمالی بلائی علاقوں میں سردی میں مزید اضافہ ہوگا۔ کوئٹہ میں ہوا میں نمی 26% ہے اور درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہے۔
پنجاب میں بدھ کو موسم سرد رہنے کے بعد، جمعرات کو بھی سرد اور خشک ہی رہے گا۔ جبکہ گجرانوالہ ڈویژن، لاہور ڈویژن، فیصل آباد ڈویژن کے کئی علاقوں سمیت رحیم یار خان میں دھند کا راج رہے گا۔ صوبہ کے دیگر علاقوں میں سرد اور خشک موسم رہے گا۔
مری میں 0، لاہور میں 5، سرگودھا میں 5، فیصل آباد میں 4، ملتان میں 4، ڈیر غازی خان میں 2، بہاولپور میں 2 اور ساہیوال میں 5 درجہ حرارت رہنے کا امکان۔
صوبہ سندھ میں بدھ کے روز سرد اور خشک موسم رہنے کے ساتھ ساتھ، جمعرات کو بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور بینظیر آباد میں دھند چھائی رہے گی۔