Headlines

    مولانا فضل الرحمان کی بات کے بعد نیب نے انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا، سب نیب میں۔۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے جمعہ کے روز جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمن کے داماد کو زائد اثاثوں میں طلب کیا ہے۔

     

    تفصیلات کے مطابق فیاض علی کو مبینہ طور پر 28 جنوری کو طلب کیا گیا ہے۔

    Advertisement

     

    نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کے داماد فیاض علی کو اپنے تمام اثاثوں اور آمدنی کے ذرائع سے متعلق تفصیلات کے ساتھ طلب کیا ہے۔

     

    Advertisement

    ملاکنڈ میں پی ڈی ایم کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ، مولانا فضل الرحمن نے نیب کو دھمکی دی تھی کہ اگر انھیں کوئی نوٹس بھیجا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

     

    مزید پڑھیے: حکومت کا ایک اور کامیابی کی طرف قدم، سب سے بڑا پروجیکٹ منظور، عوام کے لئے سہولت۔

    Advertisement

     

    ذرائع نے بتایا کہ نیب پشاور نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ڈاک کے ذریعہ ایک نوٹس ارسال کیا تھا لیکن متعلقہ ڈاکخانہ اس نوٹس کو جے یو آئی (ف) کے رہنما کی رہائش گاہ پر پہنچانے میں ناکام رہا۔

     

    Advertisement

    پوسٹ آفس کے انچارج آفیسر نے بتایا کہ پوسٹ آفس عملہ کے ممبران نے مولانا فضل الرحمن کے شورکوٹ کے گھر کا دورہ کیا لیکن انہیں جے یو آئی-ف پارٹی کے سربراہ تک رسائی نہیں دی گئی۔

     

    Advertisement