شادی ہال، ریسٹورنٹ اور پارک پھر سے بند، حکومت نے نئی ہدایات جاری کر دی۔
لاہور (نیوز ڈیسک) مورخہ 30 جنوری 2021 کو محکمہ ہیلتھ پنجاب نے کرونا کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ہدایات جاری کر دی ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، تمام شہری فیس ماسک کا استعمال لازمی کرینگے۔ نجی اور سرکاری دفاتر 50 فیصد پالیسی کے تحت، اپنے 50 فیصد ملازمین سے کام گھر سے ہی کروائینگے۔
ریسٹورنٹ کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ ان پر پہلے جو پابندی لگائی تھی کہ 10 بجے تک بند ہونگے، وہ ختم کر دی گئی ہے جبکہ ان ڈور پابندی ختم نہیں کی گئی۔ پبلک اور سرکاری پارک 6 بجے بند کر دیئے جائینگے۔
شادی ہال پر ان ڈور فنکشن پر مکمل پابندی ہے، جبکہ آوٹ ڈور فنکشن کی اجازت ہے، جس میں بھی 300 آدمیوں سے زیادہ کی اجازت نہ ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ، کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔
مندرجہ بالا ہدایات پر عمل درآمد فوری طور پر پورے پنجاب میں ہو گا، جبکہ یہ ہدایات 28 فروری تک لاگو ہونگی۔