استعفے اور لانگ مارچ کب اور کہاں ہوں گے، مریم نواز نے تاریخ بتا ہی دی۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں استعفے دینے پر یقین رکھتے ہیں جس کا طریقہ کار اور وقت 4 فروری کو ہونے والے اجلاس میں فائنل کیا جائے گا۔
اسلام آباد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “لانگ مارچ پر تقریبا تمام جماعتوں کا اتفاق رائے ہے، اس لیے یہ لانگ مارچ ضرور ہو گا۔
پھر جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں پانچ سال مکمل کر سکے گی تو انہوں نے بہت تلخ جواب دیتے ہوئے کہا کہ خدا نہ کرے اس حکومت کا عذاب عوام پر رہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اب حکومت کی نااہلی کی وجہ اس حکومت کو آنے والے طویل عرصے کے لیے برداشت نہیں کر سکے گی۔