بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اپنے ملک کی بجائے پوری دُنیا کو دھمکی دے دی۔
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) مورخہ 3 فروری 2021 کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بین الاقوامی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے پوری دُنیا کو کھری کھری سُنا دی۔

تفصیلات کے مطابق، سچن صاحب نے بجائے اپنی حکومت کو مشورہ دینے یا معاملات کے حل نکالنے کے پوری دنیا سے بھارت کے معاملات کو دیکھنے والوں کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی عزت پر کسی بھی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مبہم انداز میں کہا ہے کہ باہر کی فورسز بھارت میں ہونے والے کسانوں کے احتجاج کو دیکھ تو سکتی ہے مگر اس کا حصہ نہیں بن سکتے۔
سچن نے بھارتی لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھارتی بھارت کو جانتے ہے اور بھارت کے لئے فیصلہ کرے گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام بھارتیوں کو متحد ہو کر بھارت کا دفاع کرنا چاہئے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت میں ہونے والے کسانوں کے احتجاج نے پوری دُنیا کی نظریں اپنی طرف مرکوز کی ہوئی ہے۔