(اعتماد نیوز) ننکانہ صاحب، چک نمبر 10 کے رہائشی فلک شیر, آٹھ بیٹیوں کےوالد, جوکہ بیٹے کی نعمت سے محروم تھے۔ لیکن اللّٰہ تعالیٰ کی قدرت کے معجزے کو آج تک کوئی نہ جھٹلا سکا اور نا کوئی جھٹلا سکتا ہے۔ وہ کن فرما دیتا ہے تو سب طے ہو جاتا ہے۔
فلک شیر کی بڑی بیٹی جس کا نام نسیم طاہرہ ہے وہ 6 ماہ قبل خاص جگہ درد کی وجہ سے اسپتال گئی الٹراساؤنڈ کرنے کے بعد ڈاکٹر کی مشاورت سے الائیڈ ہسپتال میں اپریشن کے بعد وہ لڑکا بن گئی۔ ان کے والد کا کہنا ہے کہ میں اللّٰہ تعالیٰ کے اس معجزے پر ان کا شکرگزار اور بے حد خوش ہوں۔
سالوں پرانی خواہش پوری ہو گئی اور انہوں نے خوشی کے اس پرمسرت دن پر مٹائیاں بانٹی۔ مزید ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی پیدائش پر بھی ایسے ہی خوش ہوئے تھے۔ نسیم طاہرہ کے والد ان کا لڑکا بننے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ کے ہاں سجدہ ریز ہوئے اور اپنے بیٹے کا نام “اللّٰہ کا بندہ “ عبداللّٰہ رکھا۔ محمد عبد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں بہت ساری تبدیلیاں آئیں ہیں۔ محمد عبداللّٰہ نے اپنے چہرے پر سنت رسول مکمل طور پر سجا رکھی ہے داڑھی اور سنت کے مطابق سر کے بال رکھیں ہیں، وہ دینی گھرانے میں بڑے ہوئے ان کے پاس محتلف ڈگریاں ہیں جن میں ایم ۔ اے اسلامیات , ایم ۔اے عربی, اور 6 سال درسِ نظامی کی قصور سے دینی تعلیم حاصل کی۔