کشمیر ڈے پر پاکستان کا بڑا معرکہ، پوری دنیا میں پاکستان کی فتح کے چرچے۔۔
سنگا پور (نیوز ڈیسک) مورخہ 5 فروری کو پاکستان سمیت پوری دُنیا میں کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے لئے “کشمیر ڈے” منایا جارہا ہے، لیکن پاکستان کے شاہین نے ایک اور بڑا کارنامہ سرا انجام دیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق، مورخہ 5 فروری 2021 کو سنگاپور میں ہونے والے باکسنگ کے مقابلے ون مین چپیمئین شپ مکسڈ مارشل آرٹس میں پاکستان اور روایاتی حریف بھارت مد مقابل تھے۔ پاکستان کی طرف سے احمد مجتبیٰ جبکہ بھارت کی طرف سے راجو راہول رنگ میں اترے تھے۔ لیکن بھارتی باکسر پاکستانی شاہین کے سامنے کھڑا نا ہوسکا اور پہلے ہی راؤنڈ میں پہلے ہی مکے سے گر کر ڈھیر ہوگیا۔ اس طرح احمد مجتبی نے مقابلہ اپنے نام کرتے ہوئے پاکستان کا نام پوری دُنیا میں روشن کر دیا۔
آپ کو بتاتے چلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشہور کھلاڑی اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے مجتبٰی کی حمایت کا بھرپور اعلان کیا تھا۔ شیعب اختر کا کہنا تھا کہ اگر احمد یہ مقابلہ جیت کر آتا ہے تو وہ خد ائیر پورٹ پر اس کا استقبال کرے گے۔