Headlines

    پاکستان تحریک انصاف کے اہم لوگوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات جانئیے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے اہم لوگوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات جانئیے۔

     

    لاہور (نیوز ڈیسک) نجی نیوز چینل پر انٹرویوں دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن نے اہم انکشافات کئے ہے۔

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، سماء ٹی وی کے ایک پرگروام میں مشہور اینکر پرسن ندیم ملک نے انٹریو کے لئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی سردار خرم لغاری کو بُلا رکھا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے سمیت 5 اور لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

     

    Advertisement

    ان لوگوں کے بارے میں بتانے سے گریز کرتے ہوئے، لغاری صاحب نے کہا کہ وہ ان لوگوں کے نام فی الحال نہیں بتا سکتے، جبکہ انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ ان لوگوں میں جھنڈے والے لوگ بھی شامل ہیں۔

     

    پارٹی چھوڑنے کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے، لغاری صاحب کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تحریک انصاف میں کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور کوئی سننے والا نہیں ہے، جبکہ نوجوان مایوس ہو کر تحریک انصاف چھوڑنے پر مجبور ہے۔

    Advertisement

     

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ اڑھائی سال سے منتے کر رہا ہے کہ ان کی بات سُنی جائے، مگر کوئی سُنتا ہی نہیں، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ وہ سینٹ الیکشن میں ووٹ ہی نہیں دینگے۔

     

    Advertisement