کیا آپ وزن کی زیادتی سے پریشان ہیں؟ یہ طریقہ استعمال کریں اور دنوں میں آپ۔۔

    وزن کم کرنے کے لئے دئیے گئے ڈائیٹ پلان کو استعمال کریں۔

     

     

    سب سے پہلے رات کے وقت تخم ملنگا (دوچائے کے چمچ) ایک گلاس پانی میں ملا کر نارمل درجہ حرارت پر رکھ دیں (جیسے کہ ہمارے کمرے کا درجہ حرارت ہے) صبح تک وہ پھُول کر ایک جیل بن چکا ہو گا اس میں آپ نے مزید ایک گلاس نارمل پانی ملانا ہے اور ایک لیموں کا رس شامل کر کے اس کو مکس کریں اور پی لیں۔ یہ آمیزہ نہار منہ استعمال کرنا ہے۔

     

     

    ناشتہ میں صرف دو اُبلے ہوئے انڈے زردی کے ساتھ لینے ہیں نہ تو اس کے ساتھ سلائس لینے ہیں نہ ہی کوئی فروٹ اور نہ ہی دودھ استعمال کرنا ہے۔ ناشتے کے ایک گھنٹے کے بعد ایک کپ گرین ٹی لینی ہے جو لوگ چائے کہ شوقین ہیں وہ دو چمچ تازہ دودھ قہوہ میں شامل کر کے پی سکتے ہیں اس سے زیادہ دودھ نہیں استعمال کرنا۔

     

     

    11 بجے آپ دو کھانے کے چمچ اسپغول پانی میں مکس کر کے پی لیں۔

     

     

    1 بجے آپ نے سالاد کا ایک باؤل لینا ہے جس میں بند گوبھی ،پیاز ، ٹماٹر ، مولی اور گاجر کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر آپ نے کچومر سالاد بنا لینا ہے اس کے ساتھ آپ نے 200 گرام چکن یا مچھلی کا گوشت لینا ہے جس کو بعد میں گِرل کر کے استعمال کریں لیکن چکن یا مچھلی کو دہی لگا کر نہیں پکانا۔ اس کے ساتھ آپ دو کھانے کے چمچ دہی میں پودینے کی چٹنی شامل کر کے استعمال کریں۔ اس کے بعد آپ میٹھے میں ایک کھجور کھا سکتے ہیں۔

     

     

    4 یا 5 بجے آپ نے ایک کپ گرین ٹی یا لیموں پانی کا استعمال کرنا ہے۔ رات کا کھانا دوپہر کے کھانے کی طرح ہی ہو گا، سالاد کا ایک باؤل لینا ہے جس میں پیاز ، ٹماٹر ، مولی اور گاجر کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر آپ نے کچومر سالاد بنا لینا ہے اس کے ساتھ آپ نے 200 گرام چکن تکہ یا باربی کیو کی شکل میں استعمال کرنا ہے۔ اس کے ساتھ آپ دو کھانے کے چمچ دہی میں پودینے کی چٹنی شامل کر کے استعمال کریں۔ اود اس کے بعد آپ نے لیموں پانی لازمی استعمال کرنا ہے۔

     

     

    اس ڈائیٹ پلان کو 14 دن سے زیادہ استعمال نہیں کرنا۔ اس ڈائیٹ پلان کے ساتھ ورزش نہیں کرنی۔ اور لیموں پانی کا استعمال بہت زیادہ کرنا ہے تا کہ بی پی لو نہ ہو اسکے لئے آپ لیموں پانی میں ہلکا سا نمک شامل کرلیں۔