رسول کی اس خطے پر بڑی خاص نظر ہے۔ہندوستان زمین کا وہ حصہ ہے کہ جہاں ابوالبشر حضرت آدمؑ نے سب سے پہلے قدم رکھا۔ ہندوستان میں اسلام کا پیغام حضور پاکؐ کی حیات طیبہ میں ہی پہنچ چکا تھا یہ تاریخ سے ثابت ہے۔ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ اسلام کی آمد سے قبل بھی عرب کے ہند سے تعلقات تھے۔
سندھ اور مالابارکہ (جو سندھ کا شمال مشرقی علاقہ ہے)جس کا نیا نام کیرلا ہے ان جگہوں سے لوگ حضورپاکؐ کے پاس آیا کرتے تھے ایک قبیلے کے لوگ جب حضورؐ کی بارگاہ میں پہنچے تو حضور اکرمؐ نے فرمایا کہ کون لوگ ہیں جو ہندوستان کے مرد معلوم ہوتے ہیں۔
چند روایات کے مطابق جب شق القمر ( انگشت مبارک سے چاند کے دو ٹکڑے کئے گئے)کا واقع ہوا جو کہ پوری دنیا سے دیکھا گیا تو ہندوستان کے ایک حاکم جس کا نام چکروتی فرماس تھا جو مالابارکہ(کیرلا) میں حکومت کرتا تھا۔ تو وہ بھی شق القمر دیکھنے کے بعد حضورپاکؐ کی بارگاہ رسالت میں حاضر ہوگیا۔