بھنڈی ناصرف ہمیں غذائیت دیتی ہے بلکہ یہ ہمارے فٹنس کے مسائل کو بھی حل کرتی ہے۔
بھنڈی ناصرف ہمیں غذائیت دیتی ہے بلکہ یہ ہمارے فٹنس کے مسائل کو بھی حل کرتی ہے۔
بھنڈی کھانے سے ہماری سکین بہت اچھی ہو جاتی ہے اگر بھنڈی کی غذائیت کو دیکھا جائے تو اس میں پوٹاشیم کیلشیم اور وٹامن کے بہترین طور پر پروٹین پائے جاتے ہیں۔
بھنڈی کھانے سے ہماری سکین بالکل صاف شفاف ہو جاتی ہے جتنا بھی غیر ضروری مواد جمع ہوتا ہے بھنڈی کھانے سے ختم ہو جاتا ہے۔
بھنڈی کا استعمال سکن کو باہر کے نقصانات سے بچا کر رکھتا ہے۔ اگر ہم بھنڈی کا استعمال کر رہے ہیں تو ہماری سکین پر دانے وغیرہ نہیں نکلیں گے۔ اور اگر کسی کی سکن پر داغ دھبے ہیں۔
تو بھنڈی کے مسلسل پانچ دن کے استعمال سے اس کا یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ بھنڈی کا استعمال ہمارے بالوں کی نشونما کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے جس انسان کے بال بڑھتے نہیں ہیں وہ بھنڈی استعمال کر کے دیکھیں اور پھر اس کے حیرت انگیز فوائد دیکھیں۔ اور اس سے خشکی کا بھی مسئلہ حل ہوجائے گا۔
بھنڈی کے استعمال سے ہمارے معدے کا مسئلہ بھی بالکل حل ہو سکتا ہے۔ بھنڈی کھانے سے ہمارے معدے کو ٹھنڈک ملے گی اور جلن کا خاتمہ ہو جائے گا۔
اور جس انسان کا ہڈیوں کے درد کا مسئلہ ہےوہ رات کو سونے سے پہلے آٹھ کو بھنڈی کو پانی میں بھگو کر رکھ دے اور صبح بھنڈیوں کے اندرونی مواد کو نکال کر پانی میں صحیح سے مکس کرکے کھانے سے درد ختم ہو جائے گا۔
اور ہڈیوں کو مضبوطی بھی ملے گی۔ جو انسان اپنے موٹاپے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے لیے بھنڈی کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔کیونکہ بھنڈیوں کی وجہ سے وہ موٹاپے سے جان چھڑوا سکتے ہیں.
کیونکہ بھنڈیوں میں ڈائٹری فائبر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں کم بھوک لگتی ہے اور ہم کھانا کم کھاتے ہیں جس کی وجہ سے موٹاپا بھی کم ہوتا ہے۔ اللہ تعالی نے انسانوں کے لئے بہت ساری چیزیں بنائی جو انسانوں کے لیے بہت زیادہ اہم اور ضروری ہیں۔